کراچی میں قربانی کے بےقابو جانور پر فائرنگ کا واقعہ: ملزمان ضمانت پر رہا

کراچی میں عید الاضحیٰ کے روز اسکیم 33 میں قربانی کے جانور کو فائرنگ کرکے مارنے والے آٹھ افراد ضمانت پر رہا ہوگئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار 8 افراد کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔ سچل انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کو آج ملیر کورٹ میں پیش کیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق سچل پولیس نے گرفتار آٹھ ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی جبکہ  قابل ضمانت دفعات ہونے کے باعث ملزمان کو ضمانت ملی۔

گرفتار ملزمان کا اسلحہ تاحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے اسکیم 33 کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بھینسا  بے قابو ہوکر بھاگتے نظر آرہا تھا جبکہ اس کے پیچھے کچھ افراد اسلحے لیکر بھاگ رہے تھے تاکہ اسے فائرنگ کے ذریعے روک سکیں۔

The post کراچی میں قربانی کے بےقابو جانور پر فائرنگ کا واقعہ: ملزمان ضمانت پر رہا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email