پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے عالمی سطح پر بھارت کی بدنامی ہوچکی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے عالمی سطح پر بھارت کی بدنامی ہوچکی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت بغیر تحقیق کے افغان سفارتکار کے بیٹی کے معاملہ پر ہرزہ سرائی کررہا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے جس کی نشاندہی ای یو ڈس انفو لیب کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفارتکار کی بیٹی کے معاملہ پر بھارت نے ٹویٹر سمیت دیگر ویب سائٹس پر جعلی تصویریں اپ لوڈ کیں، بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹی داستان گوئی کیلئے اس طرح کے واقعات کا استعمال کرتا ہے، دہشت گردوں کی مدد، غیر قانونی قبضہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنا بھارت کا خاصہ ہے، بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اور پوری دنیا میں جعلی پروپیگنڈا نیٹ ورک چلا رہا ہے، بھارت کو دوسرے ممالک کے معیارات پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنی مبینہ پروپیگنڈا مہم سے باز رہے، پاکستان ایسے کسی بھی جعلی پروپیگنڈا مہم کا جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے، بھارت افغان امن عمل میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

The post پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے عالمی سطح پر بھارت کی بدنامی ہوچکی ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email