نور مقدم کو بیہمانہ تشدد سے قتل کیا ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطا الرحمن نے کہا کہ نور مقدم کو بیہمانہ تشدد سے قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطا الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس کیس کے حوالے سے کچھ غلظ معلومات پھیلائی گئیں ، ہم اس کیس میں متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں گے، آئی جی اسلام آباد نے متاثرہ خاندان کا دورہ کیا اور ان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ رہائشی نے پولیس کو فون کر کے اطلاع دی، یہ تحقیقات ہونا باقی ہیں نور مقدم اس گھر میں کب سے موجود تھیں، واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے، ملزم گرفتاری کے وقت اپنے ہوش حواس میں تھا، ملزم کو باندھا گیا پولیس بھی موقع پر پہنچی۔

عطا الرحمن نے کہا کہ موقع واردات سے پستول برآمد ہوا لیکن مقتولہ کو گولی نہیں ماری گئی، واردات کے وقت گولی پستول میں پھنس گئی، ملزم نے زیادتی کی، واقعے کے وقت ذہنی کیفیت درست تھی ، ملزم کے برطانیہ میں کرمنل ریکارڈ کی کوئی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہیں، پولیس ملزم کا کرائم ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی وجہ ہو کسی کو کسی کا قتل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، گھر میں موجود ملازمین سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس ریمانڈ میں ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے، ملزم اپنے جرم کا اعتراف نہیں کرتا،اعتراف جرم کرنے کی صورت میں بھی ریلیف نہیں مل سکتا۔

عطا الرحمن نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی گمشدگی سے متعلق کیس کی تحقیقات جاری ہیں، نور مقدم کیس میں ملزم کی ذہنی ہسٹری سے ہماری تفتیش کا کوئی تعلق نہیں، خنجر سے لڑکی کا قتل کیا گیا،پستول بھی موقع واردات سے برآمد ہوا، اسلام آباد پولیس انسانیت کے ناتے بیہمانے قتل کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطا الرحمن نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آگئی ہے ، پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ کچھ دن تک موصول ہوجائے گی، نور مقدم قتل میں کوئی اور شخص ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

The post نور مقدم کو بیہمانہ تشدد سے قتل کیا ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email