سلمان خان کی اہلیہ اور 17 سالہ بیٹی منظر عام پر آگئیں؟ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی

بھارت کے معروف اداکار اور بالی ووڈ میں  بھائی کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان کے شو کوئیک ہیل میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان ارباز خان نے سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور اُن کی ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے جبکہ اداکار سلمان خان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں تاہم اداکار سلمان خان نے بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔

صارف کے اس دعوے کو سن کر سلمان خان غصے میں آگئے اور انہوں نے کہا کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہے۔

The post سلمان خان کی اہلیہ اور 17 سالہ بیٹی منظر عام پر آگئیں؟ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email