سجل علی کے لیے جھانوی کپور کا پیار

آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے لیے پیار بھرا میسج کر دیا۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

ان ہی مداحوں میں پڑوسی ملک بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنا ردِ عمل دیا۔

بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور آنجہانی سری دیوی نے سجل علی کی تصویر پر دل کی ایموجی کا کمنٹ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں سجل کی یہ تصویر پسند آئی اور انھوں نے ان کے لیے پیار بھیجا ہے۔

The post سجل علی کے لیے جھانوی کپور کا پیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email