کیلیفورنیا اور اوریگن کے جنگلات کی آگ نے شدت اختیارکرلی

امریکی ریاست کیلیفورنیا اور اوریگن کے جنگلات میں  شدید آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا اور اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیارکرلی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی الپائن کاونٹی میں دوہفتے سے جنگلاتی آگ کے سبب متاثرہ مقامات سے عوام کےمزید انخلا کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

آگ سے200 گھروں کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے جبکہ 23ہزار سے زائد ایکٹر پر پھیلی جنگلاتی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکاہے، 8سو کارکنان آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی ریاست اوریگن میں موجود 2ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے۔

تاہم اوریگن میں 80مقامات پرآگ بھڑکی ہوئی ہےاور ریاست میں آگ نے 2لاکھ 90 ہزار ایکٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیاہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہناہےکہ اوریگن میں گرمی، تیزہواؤں اور بجلی گرنے کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

The post کیلیفورنیا اور اوریگن کے جنگلات کی آگ نے شدت اختیارکرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email