پاکستان میں کورونا سے آج مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22877 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 995500 ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ میں کورونا سے 19 ، آزاد کشمیر میں کورونا سے 3، بلوچستان میں کورونا سے 1 ، خیبرپختونخوا کورونا سے 6 جبکہ پنجاب میں کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22877 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 5756 ، بلوچستان میں 320 ، خیبرپختونخوا میں 4397 ، آزاد کشمیر میں 605 ،اسلام آباد میں 787 ، گلگت بلتستان میں 120، پنجاب میں 10892 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 11 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 10892 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email