کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے معاشی ترقی ممکن ہے،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے معاشی ترقی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کیپٹل مارکیٹ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی خزانہ، سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر حکام کی شرکت کی۔

سیکرٹری خزانہ نے کونسل کو ایڈوائزری کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا  کہ ایڈوائزری کونسل کا قیام کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کے لئے لایا گیا ہے۔

اجلاس سے وزیرِخزانہ شوکت ترین نے مخاتب ہوتے ہوِئے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ میں بہتری اور رسک شیئرنگ کیلئے یہ اقدام ضروری تھا اور کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے معاشی ترقی و بڑھوتری ممکن ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کی طرف کم وسائل رکھنے والے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے تا کہ محدود وسائل رکھنے والے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری بہتر استعمال ہو۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مکمل کیا جانا چاہئے۔

شوکت ترین نے اجلاس میں کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، بینکنگ کونسل، کمرشل مارکیٹ اور اسلامی بینکنگ کے نمائندے شامل ہوں۔

The post کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے معاشی ترقی ممکن ہے،وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email