مریم صاحبہ من گھڑت الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، تنویر الیاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ مریم صفدر صاحبہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویرالیاس خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم صفدر صاحبہ آپ کی تکلیف کی مجھے اور ہماری پارٹی کو اچھی طرح سمجھ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے کہا کہ اگر پانچ سال آپ کی حکومت ریاستی وسائل کو نہ لوٹتی تو آپ آج جلسیان نہ کر رہی ہوتی،مریم صاحبہ آزاد کشمیر بھر میں ناکام انتخابی مہم کے بعد من گھڑت الزامات پر اتر آئی ہیں۔

معاون خصوصی نے مریم صفدرکوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مریم صاحبہ آپ کو کھلا چیلنج ہے آپ اپنی پسند کے نیشنل ٹی وی پر میرے ساتھ مناظرہ کریں اور اخلاقی جرات ہے تو آئیں میدان میں اور اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ معافی مانگیں۔

سردار تنویرالیاس خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم صفدر آپ اپنا ایک بھی الزام ثابت کر دیں تو میں سیاست سے الگ ہو جاؤں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ مریم صاحبہ اپنے والد سے پوچھیں کہ انہوں مجھے کتنی بار سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی کی آفرز دیں جن کو میں نے ٹھکرایا ہے کیونکہ میں ایک کرپٹ کی حمایت نہیں کرسکتا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے مریم صفدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے والد سے پوچھیں کہ وہ کن کن تاجروں سے بھتہ لیتا تھا۔

سردار تنویرالیاس خان نے کہا کہ مریم صاحبہ آپ کو شرم آنی چاہیے بے بنیاد کے الزامات لگانے پر اور اداروں کو ایل او سی پر متنازعہ بنانے پر۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ مریم صاحبہ اپنے پاپا کے یار کی خوشنودی کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کو مت گھسیٹیں۔

The post مریم صاحبہ من گھڑت الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email