پاکستان میں کورونا سے آج مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22827 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 992897 ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ میں کورونا سے 17 ، آزاد کشمیر کورونا سے 1،  خیبرپختونخوا کورونا سے 5 جبکہ پنجاب میں کورونا سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22827 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 5737 ، بلوچستان میں 319 ، خیبرپختونخوا میں 4394 ، آزاد کشمیر میں 602 ،اسلام آباد میں 787 ، گلگت بلتستان میں 117، پنجاب میں 10881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 10 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 10881 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email