پاکستان میں کورونا سے آج مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22801 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 990845 ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ میں کورونا سے 18 ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 1،1 جبکہ پنجاب میں کورونا سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22801 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 5720 ، بلوچستان میں 319 ، خیبرپختونخوا میں 4386 ، آزاد کشمیر میں 601 ،اسلام آباد میں 787 ، گلگت بلتستان میں 117، پنجاب میں 10871 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 6 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 10871 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email