افغان سفیر کی واپسی پر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، سفیر کی واپسی اور قومی معاملات کے حولے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی افغان سفیر کی واپسی کے اعلان کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بارڈزکی صورتحال داخلی سیکیورٹی سمیت اہم امور زیر غور آئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ اغواء،تحقیققات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ تحقیقات میں سیف سٹی سے حاصل اہم فوٹیج، موبائل ڈیٹا، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد محفوظ ترین دارالحکومت ہے،ڈپلومیٹس کی سیکیورٹی تسلی بخش ہے۔

     اجلاس میں وفاقی وزراء ، سیکیورٹی سے متلعق حکام نے شرکت کی۔

The post افغان سفیر کی واپسی پر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email