عمران خان کسی کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دے گا، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کو کشمیر کا سودانہیں کرنے دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آزما چکے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان دنیا میں کشمیریوں کی آواز بلند کررہا ہے، عمران خان کسی کو کشمیر کا سودانہیں کرنے دے گا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف دوائی لینے گیا تھا ابھی تک واپس نہیں آیا، شہبازشریف اور مریم نواز بھی باہر جانا چاہتے ہیں

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کا نام ،مسئلہ کشمیر دنیا میں اجاگر کرے گا۔

The post عمران خان کسی کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دے گا، وزیرخارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email