افغان سفیر کو اچانک بلانے پر تشویش ہوئی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان سفیر کو اچانک بلانے پر تشویش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان حکومت کی جانب سے سفارتی عملے کو واپس بلائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر کو اچانک بلانے پر تشویش ہوئی ہے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں لیکن افغانستان ایک طرف ہم پر الزام اور دوسری طرف تعاون مانگ رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا بھارت فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے جبکہ بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

The post افغان سفیر کو اچانک بلانے پر تشویش ہوئی ہے، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email