مالی بحران کے دنوں میں پوری دنیا میرے ساتھ تھی، راج پال یادیو

بھارتی فلموں کے معروف کامیڈین اداکار راج پال یادیو نے ماضی کے مشکل دنوں کو  یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راج پال یادیو نے کہا کہ کچھ سال قبل جب میں شدید مالی مشکلات کا شکار تھا تو اس وقت بالی ووڈ میں موجود میرے خیر خواہوں سمیت پوری دنیا میرے ساتھ تھی، ان کی مدد کے بغیر میں آج یہاں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو دوسروں کی مدد کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں، اگر لوگ اس وقت میری مدد نا کرتے تو کیا میں یہاں ہوتا؟

خیال رہے 2018 میں راج پال یادیو کو تین ماہ کے لئے جیل میں ڈال دیا گیا تھا، انہوں نے 5 کروڑ بھارتی روپے قرضہ لیا تھا جوکہ اداکار وقت پر ادا نہیں کر سکے تھے۔

The post مالی بحران کے دنوں میں پوری دنیا میرے ساتھ تھی، راج پال یادیو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email