سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی کے اغوا اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، انتہائی محفوظ شہر میں اس طرح کا واقعہ قابلِ مذمت ہے،  سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر سنجیدہ اقدام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،  اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو پاکستانی عوام معاف نہیں کریں گے۔

The post سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email