ٹیکساس :اسپتال میں 91 گھنٹوں میں 107 بچوں کی پیدائش

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسپتال میں 91 گھنٹوں کے دوران 107 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینڈریو ویمن اسپتال اور وائٹ آل سینٹ میڈیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 جون کو پہلی مرتبہ بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں پیدائش دیکھی گئی تھی جب 47 گھنٹوں میں 52 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پھر اس کے بعد 28 جون کو اسپتال میں 44 گھنٹوں میں 55 بچے پیدا ہوئے تھے۔

اینڈریو ویمن اسپتال کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں اوسطاً یومیہ 16 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، جبکہ 2020 میں 6 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ان 6 ہزار بچوں میں 100 مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ دو مرتبہ 3 بچے پیدا ہوئے۔

اسپتال کا کہنا تھا کہ ان بچوں میں لڑکوں کے لئے سب سے مشہور نام اٹلس اور ڈینیئل رہے جبکہ لڑکیوں کے لئے گیانا سب سے مشہور نام رہا۔

The post ٹیکساس :اسپتال میں 91 گھنٹوں میں 107 بچوں کی پیدائش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email