پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کیلئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کیلئے 14پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ اسلام آباد کیلئے یومیہ 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی اور کراچی سے لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

The post پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email