یمنیٰ زیدی اذان سمیع خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں

پاکستان شوبز انڈستری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی زیبا بختیار کے صاحبزادے آذان سمیع خان کے مد مقابل پہلی بار ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ سجل علی بھی  یمنیٰ زیدی اور آذان سمیع خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

نامور موسیقار آذان سمیع ان دنوں سوشل میڈیا میں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں شائقین نامور اداکارہ ماہرہ خان اور مایا علی کے ساتھ اذان سمیع خان کو گانوں کی وڈیوز میں دیکھ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بشریٰ انصاری کے ساتھ  بھی آذان سمیع کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر کردار میں ڈوب کر پرفارمنس دوں اور ناظرین کے دل جیت لوں۔

انہوں نے کہا کہ آذان سمیع خان کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر نظر آؤں گی اور میرے ساتھ سجل علی بھی ہیں۔

نہایت قلیل عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی باکمال اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ میں بہت جگہ پڑھتی ہوں اور لوگوں کا ردعمل دیکھتی ہوں کہ یمنیٰ زیدی نے بغیر میک اپ کے کام کیا تو میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہوں گی کہ میں نے بِنا میک اپ کے کبھی بھی کام نہیں کیا۔

درجنوں ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ بغیر میک اپ میں بہتر دکھتی ہوں لیکن ہر کردار کی مناسبت سے میک اپ لازمی ہوتا ہے، اگر کسی ڈرامے میں چہرے کا رنگ گہرا ہوتا ہے تو اسے بھی بیس سے بنایا جاتا ہے، یہاں تک کہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی بنائے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے پسندیدہ ساتھی اداکاروں سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ مجھے آذان سمیع خان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ آذان سمیع انتہائی محنتی اور قابل فنکار ہیں اور میں ان کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوں۔

علاوہ ازین یمنیٰ زیدی نے احمد علی اکبر اور زاہد احمد کو بھی پسندیدہ اداکار قرار دیا۔

The post یمنیٰ زیدی اذان سمیع خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email