فیروز خان کا ’ غریبوں کا شاہ رُخ خان ‘ کہنے والے صارف پر برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و سپر ماڈل فیروز خان نے سوشل میڈیا پر مداح کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ روز فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر  اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

اداکار کے جانب سے شیئر کی جا نے والی تصویرپر اُن کے کروڑوں  مداحوں کی جانب سے سیکنڈز میں لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس کیے گئے۔

فیروز خان کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ غریبوں کا شاہ رُخ خان۔

اس کمنٹ پر فیروز خان کی جانب سے بھی جواب دیا گیا، فیروز خان نے اپنے جوابی کمنٹ میں لکھا کہ میں بھی غریب اور پھر بھی فیروز خان۔

فیروز خان کا ’ غریبوں کا شاہ رُخ خان ‘ کہنے پر مداح کو کرارا جواب

فیروز خان کی جانب سے دیئے گئے اس جوابی کمنٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جس میں فیروز خان کے مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ساتھ ہی  فیروز خان پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنا رہے ہیں۔

The post فیروز خان کا ’ غریبوں کا شاہ رُخ خان ‘ کہنے والے صارف پر برہم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email