ثروت گیلانی زوہیب حسن کو ’فارغ‘ کہنے والوں پر برس پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثروت گیلانی نے گلوکار زوہیب حسن کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے والے کو کھری کھری سُنا دیں۔

سوشل میڈیا صارف زوہیب حسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ زوہیب حسن فارغ ہیں، بہن کے نام پر چل رہا ہے خود کچھ بھی نہیں کیا آج تک۔

ثروت گیلانی نے زوہیب حسن کو ’فارغ‘ کہنے والے کو سُنا دیں

صارف نے یہ بھی کہا کہ زوہیب حسن کے بس فالتو کے بھرم ہیں۔

اس کمنٹ کے جواب میں زوہیب حسن تو کچھ نہ بولے لیکن ثروت گیلانی نے صارف کی کلاس لے لی۔

اداکارہ ثروت نے کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ بھائی لگتا ہے بہت دُکھ دیے ہیں آپ کو زندگی نے، اللہ آپ کو خوش رکھے۔

ثروت نے مزید کہا کہ دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں کیونکہ اس میں کوئی پیسے نہیں لگتے۔

The post ثروت گیلانی زوہیب حسن کو ’فارغ‘ کہنے والوں پر برس پڑیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email