ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پر رہنا ہے,متھیرا

پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شوبز ستاروں کو اہم مشورہ دے دیا۔

اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شوبز ستاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈ شوز میں جانے سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر رہ لے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کے ایک انٹرویو کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو ایوارڈ شوز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متھیرا شو کے میزبان نعمان اعجاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر کسی کو شہرت ملنی ہوتی ہے تو وہ اُسے گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے، اس کے لیے ایوارڈ شوز میں جانا ضروری نہیں۔

متھیرا نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے بھی جو ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے لباس کی تعریف کرتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے وہی لوگ اُن کی برائیاں کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی لیے میرا ماننا یہ ہے کہ لوگوں کی تنقید سُننے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں بیٹھے اور ان سب چیزوں سے دور رہے۔

دوسری جانب متھیرا نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب اس انڈسٹری میں آئی تو مجھے لوگوں سے بہت ڈر لگتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اب وقت گُزرنے کے ساتھ مضبوط ہوگئی ہوں اور میرا ماننا یہ ہے کہ اگر کوئی مجھے کچھ بولے گا تو اُسے اُسی وقت جواب ملے گا۔

متھیرا نے مزید کہا کہ ہمیں انسان کا نہیں بلکہ خُدا کا خوف ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اداکاراؤں نے مغربی طرز کے لباس زیب تن کیے تھے جس کی وجہ سے اُنہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پر رہنا ہے,متھیرا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email