اداکارہ کرشمہ کپور نے سنیل شیٹھی کی حس مزاح کو لاجواب قرار دیدیا

ماضی کی خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے سنیل شیٹھی کی حس مزاح کو لاجواب قرار دے دیا۔

اداکارہ نے سنیل شیٹھی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جن میں فلم ’رکشک‘، ’سپوت‘ اور ’کرشنا‘ شامل ہیں۔

کرشمہ کپور کے نزدیک سنیل شیٹھی حس مزاح کے لحاظ سے عامر خان اور اکشے کمار سے بہتر ہیں۔

اداکارہ نے انڈین آئیڈل سیزن 12 میں شرکت کے دوران سنیل شیٹھی کے ساتھ ماضی کے خوشگوار لمحات کو بیان کیا۔

 کرشمہ کپور کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ چینائی میں فلم شوٹنگ کے دوران میں نے دیکھا کہ میرے کچھ ہی فاصلے پر ایک شخص دھوتی پہنے بیٹھا ہے اور اس کے اردگرد بہت سے لوگ جمع ہیں۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ مجھے لگا کوئی سینئر جنوبی آرٹسٹ ہے جسے میں شاہد نہیں جاتی، سنیل شیٹھی مجھے اس شخص کے پاس لے گئے جہاں ہم نے 20 منٹ تک گفتگو کی اور ساتھ میں تصاویر بھی بنائیں۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ اس کے بعد ہم فلم سیٹ پر واپس آگئے لیکن میں اس وقت حیران رہ گئی جب وہی شخص مجھے میک اپ کرنے آیا، میں نے حیرانی کی حالت میں سنیل شیٹھی سے پوچھا کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ اس پر سنیل شیٹھی نے زوردار قہقہہ لگایا اور کہ یہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہے۔

اداکارہ نے اسی طرح کا ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ فلم کے ایکشن سیکونس کے دوران دو افراد آپس میں لڑ پڑے، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ سچ مچ گتھم گتھا ہوگئے ہیں، ان کی لڑائی دیکھ کر میری آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ جب میں نے سنیل شیٹھی سے فوراً پولیس کو بلانے کو کہا تو سنیل شیٹھی نے ہنستے ہوئے بتاتا کہ یہ ایک پرینک تھا۔

The post اداکارہ کرشمہ کپور نے سنیل شیٹھی کی حس مزاح کو لاجواب قرار دیدیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email