جرمنی میں شدید بارشیں اور سیلاب

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد شدید پریشان ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلابسے9 افراد ہلاک جبکہ 70 لاپتہ ہوگئے۔

جرمنی میں شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد نے چھتوں پر پناہ لی ہوئی ہے ۔

 پولیس کے مطابق سیلاب سے 6 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 25مکانات کو جزوی نقصان ہے۔

تاہم سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنےکیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جرمن محکمہ موسمیات نے جنوب مغربی علاقوں میں آج بھی شدید بارش کی پیش گوئی کرتےہوئے کہا ہے کہ بارش کل شام تک جاری رہ سکتی ہے۔

The post جرمنی میں شدید بارشیں اور سیلاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email