سونف اور الائچی  کے حیرت انگیز فائدے

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے ان کے استعمالسے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

سونف اور الائچی کو کھانوں سمیت چائے یا قہوہ بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے اور  ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے

اس کے علاوہ مارکیٹ میں با آسانی دستیاب سونف اور الائچی کو ملا کر ا ستعمال کرنے سے جہاں صحت پر بے شمار مثبت اثرات آتے ہیں وہیں اِن کے استعمال سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سونف اور الائیچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے۔

ماہرین  کے مطابق سونف اور الائچی کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزاء ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔

سونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار  میں پایا جاتا ہے جس کے سبب  اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر  پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق سونف اور الائچی میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے لئے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پسی ہوئی الائچی اور سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنے سے بخار اور بد ہضمی کے دوران ہونے والی متلی کی روک تھام  میں مدد فراہم کرتا ہے۔

The post سونف اور الائچی  کے حیرت انگیز فائدے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email