مادھوری اور ریکھا نے کس فلم کی یاد تازہ کردی؟

لیجنڈری بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کوئن ریکھا کے ساتھ مل کر فلم ’سلسلہ‘ کی یاد تاذہ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں اداکاراؤں نے پروگرام ڈانس دیوانے سیزن 3 کے سیٹ پر فلم کا مشہورِ زمانہ سین ڈائیلاگ کے ساتھ دہرایا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ریکھا کی دوبارہ اسی سین پر اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

 فلم سلسلہ 1981 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس فلم کے منظر نامے کے مطابق جیابچن امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ ریکھا امیتابھ بچن کی محبوبہ کا کردار نبھارہی تھیں۔

 

The post مادھوری اور ریکھا نے کس فلم کی یاد تازہ کردی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email