ہانیہ عامر کو بار بار میرا شوہر بنا دیتے ہیں، نادیہ خان کا انکشاف

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہے اور  ہانیہ کے جیون ساتھی کے نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے یہ انکشاف اپنے ہی ایک پروگرام کے دوران کیا جس میں اداکار عمران عباس مہمان تھے۔

نادیہ نے عمران عباس سے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور  پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاحال کوئی قوانین نہیں بنے کہ ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کو سزا مل سکے لیکن لوگ چاہیں تو سزا کے طور پر انہیں ان سبسکرائب ضرور کر سکتے ہیں۔

The post ہانیہ عامر کو بار بار میرا شوہر بنا دیتے ہیں، نادیہ خان کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email