سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 مزدور بازیاب

سیکیورٹی فورسز نے جان کی قربانی دے کر مغوی مزدوروں کو دہشت گردوں سے آزاد کروا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم میں مزدوروں کے رہائی کے لیے آپریشن کیا جس میں 5 مزدور بازیاب کروالی گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرم میں موبائل ٹاور پر کام کرنے والے 16 مزدور 26 جون کو اغوا کیے گئے تھے، 10 مزدوروں کو 27 جون کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزدوروں کی بازیابی کے لیے مختلف جگہوں پر آپریشنز کیے گئے، 13 جولائی کو ہونے والے آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشن میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کا بھرپور ساتھ دیا، بے گناہ اور معصوم شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے کوشاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

The post سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 مزدور بازیاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email