ہالی ووڈ فلم کی پیشکش قبول نہیں کی، شلپا شیٹھی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی ںے اہم انکشاف کر دیا۔

اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ان سے ہالی ووڈ کے ایک بڑے پروجیکٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اسے کرنے سے انکار اس وجہ سے کیا کیونکہ وہ اتنی جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند نہیں تھیں اور نہ وہ ممبئی چھوڑنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ شلپا کی بالی ووڈ میں آخری فلم 2007 میں سامنے آئی تھی اور یہ فلمساز انوراگ باسو کی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ اور دھر میندر کے ساتھ فلم ’اپنے‘ تھا جس میں انھوں نے اداکاری کی تھی۔

جبکہ اسی سال انھوں نے برطانوی رئیلیٹی ٹی وی سیریز سلیبریٹی بگ برادر سیزن فائیو میں حصہ لیا اور وہ بطور فاتح ابھر کر سامنے آئی تھیں۔

گو کہ ہندی فلموں میں کافی طویل عرصے سے نظر نہ آنے کے باوجود 46 سالہ شلپا کا کہنا ہے کہ انھیں اچھی آفرز ملتی ہیں جس میں کہ ہالی ووڈ کی پیشکش بھی شامل ہے۔

The post ہالی ووڈ فلم کی پیشکش قبول نہیں کی، شلپا شیٹھی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email