پاکستان میں مزید 2310 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 2310 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 980594 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 2310 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1420 ، بلوچستان میں 123 ، خیبرپختونخوا میں 250، آزاد کشمیر میں 89 ، اسلام آباد میں 125 ، پنجاب میں 216 جبکہ گلگت بلتستان میں 83 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 350898 ، بلوچستان میں 28352 ، خیبرپختونخوا میں 139960 ،اسلام آباد میں 83956 ، گلگت بلتستان میں 7055 ، پنجاب میں 348725 اور آزاد کشمیر میں 21481 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1420 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 350898 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں مزید 2310 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email