اسکولوں میں تاحکم ثانی تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں تاحکم ثانی تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری تا آٹھویں جماعت تک سرکاری و نجی اسکولوں میں تاحکم ثانی تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے  مطابق اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشنظر صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں 16 جولائی سے پرائمری تا آٹھویں جماعت میں تدریسی عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

The post اسکولوں میں تاحکم ثانی تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email