ممنون حسین کا جسد خاکی آج رات اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

سابق صدر ممنون حسین کا جسد خاکی آج رات آغا خان اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسد خاکی صبح کسی وقت آغا خان اسپتال سے ممنون حسین کی رہائش گاہ منتقل کیا جائے گا۔

ممنون حسین کے بیٹے ارسلان ممنون آغا خان اسپتال میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد  کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ دو ہفتے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

ممنون حسین مُلک کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہے تھے۔

The post ممنون حسین کا جسد خاکی آج رات اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email