ہالی ووڈ کے سپر اسٹار میٹ ڈیمن کو 12 سال بعد کس بات کا افسوس ہونے لگا؟

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میٹ ڈیمن کو مشہور زمانہ فلم اواتار چھوڑنے کا شدید افسوس ہونے لگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں میٹ ڈیمن نے کہا کہ اگر وہ 12 سال پہلے فلم کے ہدایت کار جیمز کیمرون کی بات مان لیتے تو آج 200 ملین پاؤنڈ کے مالک ہوتے۔

2009 میں جیمز کیمرون نے فلم اواتار میں انہیں لیڈ رول کی پیشکش کی تھی اور اُنہیں فلم کی کمائی کا 10 فیصد دینے کا وعدہ کیا۔

تاہم میٹ ڈیمن نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

فلم باکس آفس پر سپرہٹ گئی اور دو ارب پاؤنڈ کی کمائی کرلی، لیکن میٹ ڈیمن اپنی ناں کی وجہ سے 200 ملین پاؤنڈ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

The post ہالی ووڈ کے سپر اسٹار میٹ ڈیمن کو 12 سال بعد کس بات کا افسوس ہونے لگا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email