ممنون حسین شریف النفس انسان تھے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین شریف النفس انسان تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ممنون حسین کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کے اہل خانہ اور عزیزواقارب کے دکھ میں شریک ہیں۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ممنون حسین اہم ترین قومی ذمہ داری کے عہدے پر فائز رہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین شریف النفس انسان تھے۔ ممنون حسین کی مغفرت کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد  کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ دو ہفتے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

ممنون حسین مُلک کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہے تھے۔

The post ممنون حسین شریف النفس انسان تھے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email