گالف کے میدان میں مگرمچھ کی انٹری، کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں گالف کے میدان میں اچانک مگرمچھ کی آمد سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی گالف کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک مگرمچھ آن پہنچا جسے دیکھ کر کھلاڑیوں کے ہوش اڑ گئے۔

مگرمچھ کی اچانک آمد پر کھلاڑیوں نے میدان چھوڑنے میں ہی عافیت جانی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ میدان میں دور دور تک چکر کاٹ رہا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ ٹھیک وہی جارہا ہے جہاں ہمیں جانا ہے، کیا ہم اس سے تیزی سے گزر سکتے ہیں؟

ایک اور شخص نے کہا کہ ہم یہاں پھنسنے والے ہیں، کیا آپ اس کے سامنے جانا چاہتے ہیں یا آپ انتظار کریں گے؟

یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے اور کچھ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں ۔

The post گالف کے میدان میں مگرمچھ کی انٹری، کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email