ہوائی جہاز سے مچھلیاں گرانے کی ویڈیو وائرل

کیا کبھی آپ نے جہاز پر مچھلی کی موجودگی کے بارے میں سنا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا میں ریاست یوتھا کی ایک جھیل میں مچھلیوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد کو بڑھانے کے لیے فضا سے ایک جہاز کے ذریعے جھیل میں ہزاروں مچھلیاں گرائی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ریاست یوتھا کے وائلڈ لائف ریسورسز ڈویژن نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا ہے جس میں جھیل میں مچھلیوں کی ری اسٹاکنگ کے عمل کو  دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کوایک ہزار لائیکس موصول ہوئے ہیں جبکہ 570 سے زیادہ افراد نے اسے شیئر بھی کیا ہے

The post ہوائی جہاز سے مچھلیاں گرانے کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email