میں ذاتی طور پر عریانیت کو پسند نہیں کرتی، رابعہ بٹ کا انکشاف

معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں معاشرتی مسئلے پر اظہارِ خیال کیا۔

رابعہ بٹ نے ناقدین کے لئے کہا کہ آپ بہت گرے ہوئے انسان ہیں اگر کسی کی عزت نہیں رکھ پارہے، آپ کی حیثیت کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں کہتی ہوں کہ غیر اخلاقی کپڑے پہننے والے غلط کررہے ہیں تو میں کیسے کہوں، میں خود ایسے کپڑے پہن چکی ہوں لیکن اس وقت میں ناسمجھ تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@ent_popcorn)

رابعہ بٹ نے مزید کہا کہ اب جب میں سیکھ چکی ہوں تو کہتی نہیں بلکہ کرکے دِکھاتی ہوں، اسی طرح جو پہن رہا ہے اس نے یہ چیز نہیں سیکھی ہوگی لیکن اس کا وقت بھی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رب نے بھی کہا ہے کہ میں اس وقت تک معاف کروں گا جب تک قبر میں نہیں پہنچ جاتے لیکن لوگ اپنی باتوں سے دوسرے کو قبر میں پہنچا دیتے ہیں۔

اداکارہ نے غیر اخلاقی لباس سے متعلق کہا کہ میں ذاتی طور پر عریانیت کو پسند نہیں کرتی، ایسی کوئی بھی چیز جو میں اپنے گھر والوں کے سامنے بیٹھ کر نا دیکھ سکوں نا کرسکوں وہ غلط ہے۔

The post میں ذاتی طور پر عریانیت کو پسند نہیں کرتی، رابعہ بٹ کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email