بچوں کو ویڈیو گیمز کی لت چھڑانے کیلئے نئی حکمت عملی

چین میں ویڈیو گیمز کی لت کی روک تھام کے لیے نئی پابندیوں کو لگایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے چہرے کی شناخت والے ایک نئے سسٹم کو متعارف کرایا ہے جس کا مقصد 18 سال سے کم عمر افراد کو رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک گیمز کھیلنے سے روکنا ہے۔

یہ سسٹم گیمز کھیلنے والوں کے چہرے سکین کرکے ان کی عمر کی جانچ پڑتال کرے گا۔

اس سسٹم کو مڈنائٹ پٹرول کا نام دیا گیا ہے اور اس کا نفاذ ٹین سینٹ کی 60 فیصد سے زیادہ گیمز پر ہوگا۔

اس سسٹم کے حوالے سے کمپنی نے بتایا کہ جو فرد بھی چہرے کی شناخت سے انکار یا تصدیق نہیں کراسکے گا، اسے کم عمر سمجھا جائے گا اور زبردستی آف لائن کردیا جائے گا۔

The post بچوں کو ویڈیو گیمز کی لت چھڑانے کیلئے نئی حکمت عملی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email