آج قدرتی آفات سے آگاہی کاقومی دن منایا جارہا ہے

چترال (زیل نمائندہ) ہرسال ۸ اکتوبر کو ملک میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا جاتاہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ۸اکتوبر ۲۰۰۵ کو آزادکشمیرسمیت ملک کے بیشرحصوں میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں شہیداور زخمی ہونے والوں کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد کسی بھی قدرتی و ناگہانی آفت کا مقابلہ بروقت اور جدید انداز میں کرانے کے لیے اقدامات وشعور کو اجاگرکرنے کے لیے منایا جاتاہے تاکہ قیمتی جان و مال کو زیادہ سے زیادہ بچایا جا سکے۔ عوام کو خودبھی کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے تیاری کے عمل میں رہنا چاہئیے۔ اس دن کی مناسبت سے چترال کے طول و عرض میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email