Zeal Breaking News

چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے پانچ  افراد جان بحق

چترال (زیل آن لائن)چترال کے معروف ہوٹل تریچمیر ویو کی بالکونی گرنے سے پانچ سیاح جان بحق اور دس زخمی ہوئے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے قصور ضلع سے تعلق رکھنے والے سیاح جو چترال کے تریچمیر ویو ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے آج  ہوٹل کی بالکونی میں تصاویر بنانے کے دوران اچانک بالکونی گرگی جس سے وہ ملبے تلے دب گئے ۔موقع پر دو افراد جان بحق ہوگئے  اور ایک تین ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔  زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق بارہ شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں اکثر کی ہیڈانجری ہوئی ہے۔  زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email