پی آئی اے نے اسلام آباد سے چترال کے لیے اپنی پروازیں بحال کردی

چترال (زیل آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (PIA)نے اسلام آباد سے چترال کے لیے اپنی پروازیں بحال کردیا ہے ۔ گزشتہ کئی مہینوں سے پی آئی اے نے چترال کے لیے اپنی پروازیں چند نا گزیر وجوہات کی بناء پر  معطل کردی تھی  اور اطلاعات مل رہی ہیں کہ پی آئی اے نے رواں ماہ کی 16تاریخ سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ہرجمعہ اور اتوار کو صبح  10بجکر 35منٹ پر فلائٹ اسلام آباد سے روانہ ہوگی اور چترال سے 12بجکر 20منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانگی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email