چترال (زیل نمائندہ) واپڈا نے گولین کے مقام پر 108میگاواٹ پیدواری گنجائش کے حامل پن بجلی گھر کے پاؤر چینل کی بحالی پر کام بند کردیا جبکہ گولین روڈ اور دو پلوں کی بحالی کا کام بھی کھٹائی میں پڑگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سے بجلی گھر کے پاؤر چینل کے شروع میں ٹینکی میں سے سیلاب کا ملبہ نکالنے کا کام بند کرکے مشینری ایک طرف پارک کردی گئی ہے جسے واپڈا حکام کی طرف سے کام بند کرنے کا حکم ملا تھا۔ گولین روڈ اور پلوں کی بحالی بھی واپڈا کی ذمہ داری ہے جوکہ پاؤر پراجیکٹ کا حصہ ہیں لیکن اب تک صرف پل نمبر 1کی بحالی ہوسکی ہے جبکہ پل نمبر 2کی جگہ عارضی پل بنا کر ٹریفک کو بحال کیا گیا ہے لیکن گولین کے گاؤں میں واقع پل نمبر 3پر کام کا آغاز ابھی تک نہ ہونے کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی آمدورفت بحال نہ ہوسکی جس سے گولین کے 400گھرانے انتہائی مشکل اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں جبکہ بجلی گھر کے ان ٹیک پوائنٹ تک رسائی نہ ہونے سے ہیوی مشینریوں کی موبلائزیشن بھی ممکن نہیں ہے۔ واپڈا کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی بندش اعلیٰ حکام کی طرف سے پاؤر چینل کی ٹینکی، سڑک اور پل سمیت سیلاب برد انفراسٹرکچر وں کی بحالی کے کام کی منظوری ابھی تک نہیں آئی ہے۔ واپڈا کی طرف سے کام کی بندش پر کوہ یونین کونسل سمیت اپر چترال میں بجلی کے صارفین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہونے پر وہ ریفریجریٹر اور پنکھے کی سہولیات استعمال کرنے سے بھی محروم ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنرلوئر چترال نوید احمد کے مطابق بجلی گھر کو 14اگست تک چالو کیا جائے گا جس کی یقین دہانی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے انہیں کرادی ہے۔ جب ان کی توجہ جمعرات کے روز کام کی بندش کی طرف دلائی گئی توانہوں نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023