چترال میں کروناوائرس پھیلنے کی خبرکوسوشل میڈیا پرلانے پر ارشاد مکررگرفتار

دروش(زیل نمائندہ)گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چترال کے رہنماارشادمکررکو چترال میں کروناوائرس پھیلنے کی خبرکو سوشل میڈیاپر لانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پر گرفتارکیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق  ایک ہفتہ قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاویدالرحمان نے موصوف کو کرونا وائرس پھیلنے کی خبر کو سوشل میڈیا پر لانے پر گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ارشادمکررنے ماتحت عدالت سے قبل ازگرفتاری ضمانت حاصل کی تھی جسے عدالت نے منسوخ کرکے انہیں عدالت سے گرفتارکرنے کا حکم دیاجنہیں پولیس نے گرفتارکرکے  دروش منتقل کیا ہے ۔

یادرہے ایک ہفتہ پہلے  لاوی پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے ایک چینی باشندے کو پیٹ میں درد ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھااس دوران ارشاد مکررنے سوشل میڈیا پر خبر چلائی تھی کہ اس چینی باشندے میں  کرونا وائرس موجود ہوسکتاہے۔ تشخیص کے بعد پتہ چلا تھاکہ بیمارشخص جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سےہسپتال لایا گیا تھا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔  عدالت نے تعزیرات پاکستان کے دفعہ ۵۰۵ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے دفعہ ۲۵ کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ ارشاد مکررگرفتاری سے پہلے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صرف کرونا وائرس کا چترال میں پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email