قربانی کے جانوروں کی منڈی کڑپ ریشت چترال میں قائم

چترال(زیل نمائندہ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے جانوروں کی مویشی منڈی چترال کے کڑپ ریشت بازار میں قائم کردی گئی ہے۔ تحصیل میونسپل ایڈمینشٹریشن(ٹی ایم اے) چترال نے عوام کی سہولت کے چترال کے مختلف مقامات جن میں پولوگراؤنڈ چترال اور چیو پل کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کڑپ ریشت بازارمیں مویشی منڈی عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔عوامی اطلاع کے لیے اشتہار کے ذریعے کہا گیا ہے کہ مختص کردہ مقام کڑپ ریشت کے علاوہ کسی اور جگہ قربانی کے جانور بھیجنے کی اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ٹی ایم اے کا ساتھ دے کر چترال شہر کو صاف و شفاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ عوامی مقامات پر مویشیوں کو رکھنے سے نہ صرف ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ عید کے دنوں صفائی کی صورت حال ابترہوتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email