۶ اگست کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے

پشاور(زیل نمائندہ) کشمیر میں ہندوستان کی جارحیت اور انسانی حقوق کی مکمل پامالی کے خلاف کل بروز منگل ۶ اگست کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ وزیر اعلٰی صوبہ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایلمینڑی  اینڈسکینڈری ایجوکیشن کے دفتر سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس موقع پر ریلیز،واک، ڈیبیٹ،تقریری مقابلےاور کوئز مقابلوں کا انعقاد کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email