ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے موری پائین کے جان بحق ہونے والوں کے ورثاء میں چیک کی تقسیم

موری پائین (زیل نمائندہ ) گزشتہ ماہ کی ۷ تاریخ کو گولین گول میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ایک طرف روڈکو نقصان پہنچاتھاتو دوسری طرف کجو،برغوزی اور موری پائین کو جانے والی پائپ لائن بھی سیلابی ریلوں کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہواتھا۔ موری پائین کے لوگوں کی طرف سے  اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ پائپ لائن کو بحال کرنے کے دوران حادثہ پیش آنے کی صورت میں تین افراد جان بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس سانحے کے بعدڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کی خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنرعالمگیر خان نے موری پائین میں جاکر جان بحق ہونے والوں کے ورثا میں تین تین لاکھ روپے  فی کس ریلیف چیک تقسیم کیا۔اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے ان شہداء کے گھروں میں گئے فاتحہ خوانی کی اورریلیف چیک ان کے وراثاء کو دئے اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ ان خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email