کراچی میں عام شہریوں کے قتل میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ہاتھ نکلا

کراچی میں عام شہریوں کے قتل میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ہاتھ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق گرومندر کے قریب ہوٹل کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے طمابق رفیق ولی نامی شخص کے قتل میں ملوث ملزمان کے تانے بانے راء سے جاملے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں حساس اداروں کی زیر تفتیش ڈیوپا یول پیٹڑ نے گرومندر کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کے حوالے سے اہم حقائق بتا دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیق ولی کے قتل کا ٹاسک بھی بھارتی راء کی جانب سے دیا گیا تھا۔

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ آور مقتول رفیق ولی کو مفتی عبداللہ کے ساتھ ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، مقتول رفیق ولی جمشید روڈ پر ہونے والے مفتی عبداللہ پر حملے کے وقت مفتی عبداللہ کے ہمراہ موجود نہیں تھا۔

مفتی عبداللہ کے حملے میں موقع پر پکڑے جانے  والے حملہ آوروں نے بھی دبٸی میں مقیم راء کے سہولت کار زاہد شوٹر کے کہنے پرحملہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار نے محمودآباد میں رہائش اختیارکی تھی، جس پر محمودآباد میں گزشتہ دنوں حساس اداروں نے چھاپہ بھی مارا تھا۔

The post کراچی میں عام شہریوں کے قتل میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ہاتھ نکلا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email