پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔

آٹے، گھی، چینی کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 16 جون کے بعد 3 بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا یہ نیا بم گرایا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت کو ملک میں غریب نظر آرہے ہیں اور نہ ہی غربت، 170 روپے سے گھی 260 روپے، 20 کلو آٹا 820 سے 950 روپے ہونا موجودہ حکومت کی ناکامیوں کی تفصیل ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر 68 روپے سے چینی کی قیمت 85 روپے ہونا ثبوت ہے کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں، حکومت نے 85 روپے کلو چینی کرکے اپوزیشن کی تمام باتوں کو سچ ثابت کردیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی عوام اب آٹا، گھی اور چینی خریدنے کے قابل نہیں رہے۔

The post پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email