دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے پُل کا افتتاح

ہالینڈ میں دنیا کے سب سے پہلے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے فولادی پل کا افتتاح کردیا گیا۔

یہ پل پیدل چلنے والوں کےلئے بنایا گیا ہے اور اس کی لمبائی 40 فٹ ہے۔

اس پل کی افتتاحی تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اس پل کا افتتاح کرنے کے لئے ملکہ میکسیما نے بٹن دبا کر ایک روبوٹ بازو کو متحرک کیا جس نے دو قینچیوں کی مدد سے فیتہ کاٹ کر پل کو عوام کے لئے کھول دیا۔

یہ پل ہالینڈ کی کمپنی ایم ایکس تھری ڈی نے اپنی ورکشاپ میں تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید ترین تکنیک استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

The post دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے پُل کا افتتاح appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email