شہزاد رائے کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ اداکار نے بتادیا

معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’الف نون‘ کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر تک کردیا جائے گا۔

حال ہی میں گلوکار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے ان کی فلم سے متعلق سوال کیا ،جس پر شہزاد رائے نے کہا کہ ستمبر میں ہم شوٹنگ کے لئے جائیں گے تو انشاء اللہ فلم اگلے سال تک مداحوں کے لئے پیش کردی جائے گی۔

گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم میں میوزک سمیت ہر چیز خاص ہوگی۔

خیال رہے کہ شہزاد رائے کی فلم الف نون 1965 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیے جانے والی کامیڈی سیریز الف نون کا ری میک ہے جس میں شہزاد ‘الن’ جب کہ اداکار اور کامیڈین فیصل قریشی ‘ننھا’ کا کردار ادا کریں گے۔

The post شہزاد رائے کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ اداکار نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email